حوزہ نیوز ایجنسی یزد کے مطابق، شہر اردکان کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین سید اسماعیل شاکر نے احمد آباد میں مدرسہ علمیہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی طالبات کو درس اخلاق دیتے ہوئے کہا: ہمیں ولایت کی نعمت کے عطا پر خداوند متعال کا شکر گزار ہونا چاہیے اور ہمیں اس نعمت پر فخر کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا: ولایت کو قبول کرنے کے بھی اپنے تقاضے ہیں جن میں سے ایک ولی خدا کے دوستوں سے دوستی اور خدا کے دشمنوں سے برائت اور دشمنی ہے۔ اسی طرح ہر حال میں ولی خدا کی رائے کو اولویت دینا اور اسے قبول کرنا ہے چاہے وہ انسانی ذوق کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔
حجت الاسلام و المسلمین شاکر نے مزید کہا: ولایتمداری دین کے اہم ترین اراکین میں سے ایک ہے اور اس پر بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے کیونکہ اگر ولایت نہ ہو تو دین کے دوسرے اراکین کا بھی کوئی ثمر اور فائدہ نہیں ہے۔